اینگرو پاور جن لمیٹڈ

چمکتی زندگی کیلئے توانائی کی کار کردگی بہتر بنا رہا ہے۔

سن ۲۰۰۸ء میں ذیلی ادارے کے تحت مکمل طور پر پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کی ترقی کیلئے شمولیت اختیار کی، ملک کے توانائی کے سیکٹر/ شعبہ میں اینگرو کورپس کا پہلا قدم اینگرو پاورجن ہے۔

ہمارا مقصد ان منصوبوں کی ترقی کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے صاف شفاف، کارگر اور معاشی طور پرترقی کرنے والے ذرائعوں کو دریافت کر کے ملک کے انرجی سیکٹر کے بوجھ کو کم کرنا ہے، جن میں، ہوا، پانی اور شمسی توانائی شامل ہے۔

ہمارا پہلا خودمختار توانائی کا منصوبہ(آئی پی پی) – اینگرو پاور جن قادر پور پلانٹ بڑے پیمانے پر پاکستان کے پہلے سبز توانائی کے منصوبے کے طور پر جانا جاتا ہے اور اپنی مثال آپ کی سہولت سے آراستہ، کاربن کے اخراج کو کم کر کےخارج ہونے والی پرمیئیٹ گیس کو استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی لمیٹڈ کے قیام کے ذریعے تھر سے کوئلے کی کان کی ایک مشترکہ پیش کش متعارف کرا کے ہم سندھ گورنمنٹ کے ساتھ طویل مدت کے لیے شریک ہو گئے ہیں۔

جونہی ہم آگے بڑھتے ہیں، اینگرو پاورجن روشن زندگی کے لیے سرمایہ کاری کے ساتھ راہ ہموار کرتا رہے گا جس سے قومی توانائی کے شعبے میں بہتری، ماحول محفوظ، جدت کی حوصلہ افزائی اور دیر پا تبدیلیاں اُن گروہوں میں دیکھنے میں ملیں گی جن کے ساتھ ہم منسلک ہیں۔

  • رجسٹرڈ آفس چوتھی منزل، دی ہاربر فرنٹ بلڈنگ ، ایچ سی-3 ، مرین ڈرائیو، بلاک 4 کلفٹن کراچی۔ 75600
  • کمپنی رجسٹریشن نمبر: 0065768 این ٹی این
  • قانونی مشیر: ثمینہ یوسف
  • بیرونی محاسب: اے۔ ایف۔ فرگوسن اینڈ کو۔ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس